National

Upgradation of disposal stations will be done, MD Vasa

Faisalabad (94 news) ایم ڈی واسا ابوبکر عمران نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کی جائے گی جس سے نکاسی آب کی سروسز میں مزید بہتری آئے گی۔

سیوریج کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کے قیام کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ موسم برسات کے دوران بارش کے پانی کی فوری نکاسی کا بڑا ذریعہ ثابت ہوگا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 کے تحت مختلف سکیموں پر ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مینجنگ ڈائریکٹر نے کی۔ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز عدنان نثار،اکرام اللہ،ڈائریکٹر آئی اینڈ سی عمرافتخار،ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی مخدوم بابر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرینج شہباز لطیف و دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران اے ڈی پی 2022-23 کے تحت واسا فیصل آباد کی جو ترقیاتی سکیمیں منظور ہو چکی ہیں ان پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی نے مزید کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز میں مزید بہتری لانے کے لئے نئی مشینری کی خریداری بھی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button