قومی

لٹریسی سنٹرز 15روز کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل گئے۔

لٹریسی سنٹرز میں سال کی بجائے آٹھ ماہ میں کلاس پاس کروائی جاتی ہے،نوید الحق بٹ

فیصل آباد (94 نیوز، نمائندہ خصوصی) بچوں کو تعلیم دینے کیلئے حکومت پنجاب نے ایسے علاقے جہاں ایک کلو میٹر کی حدود میں سرکاری سکول موجود نہیں ہیں وہاں لٹریسی سنٹر ز بنائے ہیں تاکہ بچے تعلیم حاصل کر سکیں سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان نے گزشتہ روز لٹریسی سنٹرز کا دورہ کر کے کار کردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی او لٹریسی نوید الحق کا کہنا تھا کہ لٹریسی سنٹرز کے بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں تین ماہ کے بجائے 15روز کیلئے کی جاتی ہیں کیونکہ لٹریسی سنٹرز میں سال کی بجائے آٹھ ماہ کی کلاسز ہوتی ہیں سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان نے لٹریسی سنٹرز میں دورے کے دوران بچوں کے مابین آرٹ مقابلے بھی کروائے جس میں بچوں نے مختلف قسم کی ڈرائنگ بنا کر گہری دلچسپی کا اظہار کیا، سی او ایجوکیشن علی احمد سیان ڈی او نوید الحق،عمیر انور اور دیگر نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button