National

چین کے اشتراک سے زراعت،لائیو سٹاک اور نہری نظام کو اپ گریڈ کرنےکا آغاز ہو گیا

Faisalabad(94 news) چین کے اشتراک سے پاکستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور نہری نظام کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر پیشرفت کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں چین کی ایگریکلچر انڈسٹریل کارپوریشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ روز فیڈمک کا دورہ کیا اور چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کر کے صنعتی زونز میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ چین سے آنے والے وفد میں چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے وائس جنرل منیجر ’ڈائی باؤ‘، ریسرچ منیجر ’گالن چی‘، جیانگ زی زینگ بانگ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے اوورسیز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ’باؤ تھینگ اورڈاؤ اریگیشن گروپ کارپوریشن لمٹیڈ کے انٹرنیشنل ڈویژن کے ہیڈ ’فو شوئی‘و دیگر شامل تھے۔چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں اشتراک سے دونوں ممالک کو باہمی تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین سے جدید زرعی مشینری کے حصول سے پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتاہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close