NationalCommerce

حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

Islam Abad (94 news) نئے پاکستان میں عوام کو مہنگائی کے طوفان نے پہلے ہی شدید پریشان کر رکھاہے اور اب تبدیلی حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی مہنگی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی 2 Rs. 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ، اضافہ ستمبر 2019 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے ، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔

نیپر انے سینٹرل پاور پرچینزنگ ایجنسی کی درخواست کے بعد منظوری دی،بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا ۔ نیپرا نے 30 اکتوبرکوفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اعتراضات لگاکرمو¿خرکردی تھی ۔سینٹرل پاور پریچنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے اضافی کی درخواست دی تھی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button