قومی

پی ٹی آئی کا کلچردھرنا دینے کا ہے،آپ بھی چھوٹی سی بس لے کر دھرنا دےدیں،چیف جسٹس

اسلام آباد(94 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے 10 دن میں جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کلچر دھرنا دینے کا ہے،آپ بھی چھوٹی سی بس لے کر دھرنا دے دیں،دھرنا دینے سے سب کام ٹھیک ہو جائینگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ججز اور درخواستگزار کے وکیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ،پارٹی سے قانون میں ترمیم کرائیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کلچر دھرنا دینے کا ہے،آپ بھی چھوٹی سی بس لے کر دھرنا دے دیں،دھرنا دینے سے سب کام ٹھیک ہو جائینگے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کیساتھ تعصب کیسے برتا جاسکتا ہے،صوبوں کیلئے مخصوص نشستیں توہیں وفاق کیلئے کیوں نہیں ۔عدالت نے وفاقی حکومت سے 10 دن میں جواب طلب کر لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button