National

Decision of PTI prohibited funding case 30 Suspended daily order

Islam Abad (94 news) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم معطل کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورت مین فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے سماعت کی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کے خلاف پٹیشن کو یکجا کرکے سماعت کی ، پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی ہے۔
اس پر تحریک انصاف نے کیا ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

تحریک انصاف کی دوسری درخواست میں کیا استدعا ہے؟ اس پر تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ اس درخواست میں ہم چاہتے ہیں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو، عامر کیانی کی دیگر جماعتوں کے خلاف درخواست پر کارروائی سست روی کا شکار ہے، تحریک انصاف کو الگ کر کے ہمارے خلاف کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی پارٹیز آرڈر کے تحت تو کسی جماعت کو ایسی رعایت دینی ہی نہیں چاہیے ، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن ہر سال سیاسی جماعتوں کی ا سکروٹنی کرے گا ، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کو ضبط کر سکتا ہے ، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، 30 روز میں فیصلے کا حکم معطل کر دیتے ہیں ، اس کے ساتھ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا آرڈر معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرکے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button