قومی

پنجاب حکومت کا شاپنگ مالز 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ، تعلیمی ادارے مسلسل بند

اسلام آباد (94 نیوز) سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد کی تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھول دیئے گئے، پنجاب حکومت نے بھی شاپنگ مالز 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مارکیٹیں شام 5 بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔

وفاقی دارالحکومت میں چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں کھول دی گئیں، تمام ہیئر سیلونز اور باربر شاپس کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ادھر سندھ حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا اشارہ دیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنے کے حکم پر عمل درآمد کے پابند ہیں، ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں کھول دیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج کورونا ازخود کیس کی سماعت کے دوران مارکیٹیں اور کاروباری سرگرمیاں ہفتہ اور اتوار کو بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے، عدالت نے کراچی کی تمام مارکیٹس بھی کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ادھر تمام کاروبار کھلنے کے بعد تعلیمی ادارے ابھی بھی بند ہیں، نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی کہا ہے کہ جہاں پورا ملک اوپن کردیا گیا ہے تو پھر تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی ادارے فوری اوپن کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ طلباء کا تعلیمی نقصان پورا کیا جاسکے۔


Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button