سرکاری ملازمین کی پنشن ختم ،ریٹائرمنٹ کی عمر 55 برس کرنے کی تجویز


اسلام آباد(94نیوز) سرکاری ملازمین کی پنشن ختم ، ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت پنشن ختم کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی پالیسی زیر غور ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے سول سروس ریفارمز لانے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ قومی سطح پر اخراجات میں کمی لائی جا سکے ۔ حکمت عملی کے تحت مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں، کارپوریشنز اور مالیاتی اداروں میں نجی شعبے کی طرز پر بغیر پنشن کے کشش تنخواہ اور الاؤنسز پر نوکریاں دینے کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔



