Ismail Haniya's funeral prayers were performed in absentia across Pakistan


Faisalabad (94 News City Reporter) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر کی کال پر ملک بھر کی طرح پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں دیہات و قصبات میں خطبات جمعتہ المبارک کے بعد قبلہ اول کی آزادی کے عظیم مجاہد شہید اسلام اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی ناظم اعلیٰ حافظ محمد یونس آزاد سرپرست اعلیٰ سید سبطین شاہ نقوی مولانا احمد حسن ساجد خالد محمود اعظم آبادی مولانا بہادر علی سیف حافظ شفیق الرحمن یزدانی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت اگرچہ عالم اسلام کے لئے بہت بڑے صدمے کا باعث ہے مگر ان کی شہادت فلسطینوں کی تحریک آزادی کو مزید مضبوط کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکی سرپرستی میں پوری دنیا کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے جس سے پورے مشرق وسطٰی میں خطرات منڈلانے لگے ہیں اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ایران میں سرکاری تقریب میں شرکت سے قبل میزائل حملہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سیکورٹی حصار میں اتنا بڑا حادثہ دال میں کچھ ضرور کالہ ہے ۔مولانا عبد الرشید حجازی نے مزید کہا کہ فلسطین میں میں خون اور آگ کی ہولی جاری ہے ایسی درندگی پر دنیا کا خاموش رہنا انسانیت کی توہین ہے اسماعیل ہنیہ کی شہادت فلسطینوں پر جاری ظلم وبربریت بند کرنے اور خطے میں امن و امان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش ہے جو دنیا کے امن کو تباہ کرنے اور کشیدگی کو مزید بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے عالمی دنیا ہوش کے ناخن لیں اور فلسطینیوں اور کشمیری کو آزادی دلانے میں اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ دنیا کے امن کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے ۔



