National
Ppya abuses of the talk shows jhpyan, Fawad Chaudhry and Sanaullah video came to
Islam Abad (94news)میڈ یا پر ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دینے والے سیاسی رہنما نجی محافل میں ایک دوسرے سے بہت پر تپاک انداز میں ملتے ہیں اور اب ایسی ہی ملاقات کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔اس ویڈیو میں رانا ثنا اللہ ا ور فواد چوہدری بے حد خوشگوار موڈ میں نظر آئے جو عمومی طور پر میڈ یا کے سامنے ایک دوسرے کو کھل کر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ صحافی حامد میر کے بیٹے کی شادی کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ پر تپاک انداز میں مل رہے ہیں اور کسی بات پر ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا بھی رہے ہیں ،پھر فواد چوہدری اچانک رانا ثنا اللہ کے منہ کے قریب بھی آتے ہیں جس کے بعد دونوں رہنما اور وہاں موجود اینکر پرسن معید پیرزادہ مسکرانا شروع کردیتے ہیں۔