قومی

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں پہلی تقریر،ایوان میں سناٹا

اسلام آباد (تعلیم ٹی وی آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آتے ہی چھا گئے ۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان نے تقریر کی تو اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس کے بعد شہباز شریف کی تقریر بھی کچھ ایسے ہی حالات میں ہوئی اور جب بلاول بھٹو زرداری کی باری آئی تو ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا تھا اور کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمینٹ سپریم ادارہ ہے اور اس کا رکن بننے پر خوشی ہے۔ آج سرکاری بنچوں سے بھی احتجاج ہوا ہے، اگرچہ احتجاج کسی بھی جماعت کا حق ہوتا ہے مگر جو بڑی جماعتوں نے آج جو حرکت کی ہے اور تماشہ لگایا ہے، عوام اس تماشے کو پسند نہیں کرتی،اس تماشے نے قوم کو مایوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات پر جتنا پیسہ خرچ ہوا ہے اور جتنا خون دیا گیا ہے، ہمیں قوم کو مایوس نہیں کرنا تھا تاہم بڑی جماعتوں کے تماشے نے مایوس کر دیا۔ میں جناب سپیکر سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ ایوان کو کنٹرول میں رکھیں گے۔ ان کا اتنا کہنے کی دیر تھی کہ پورے ایوان میں یکدم خاموشی چھا گئی اور پھر ایوان میں صرف ایک ہی آواز سنائی دیتی رہی جو بلاول بھٹو زرداری کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button