NationalCommerce

Prime Minister's efforts have paid off, great news for poor countries suffering from climate disaster

Islam Abad(94 news) وزیراعظم شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئیں، پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، کوپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک کیلئے مالیاتی فنڈ کی منظوری دیدی۔

موسمیاتی نقصانات کے ازالے کیلئے عالمی فنڈ قائم کر دیا گیا، کوپ27نے نئی تاریخ لکھی، یو این سیکرٹری جنرل سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا، ڈیمیج اینڈلاس فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیشرفت ہے،بیان میں کہاگیا ہے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر موسمیات نے بھرپور آواز بلند کی ، ڈیمیج اینڈلاس فنڈ سے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی،پی ایم آفس نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی ۔

کوپ 27 کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ مصر میں 7 From 8 نومبر کو ہوا تھا،کانفرنس اور صدر مصرکی خصوصی دعوت پر وزیراعظم اجلاس میں شریک ہوئے ، وزیراعظم ڈیمیج اینڈلاس کے موضوع پر گول میزکانفرنس کے شریک صدر تھے ، وزیراعظم نے عالمی برادری پر موسمیاتی انصاف اور ڈیمیج اینڈلاس فنڈ کے قیام پر زور دیا تھا، موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں یہ فنڈ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

ادھر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ کوپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک کیلئے مالیاتی فنڈ کی منظوری دیدی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں جی 77 میں پاکستان کی کوششوں کے شاندار نتائج سامنے آگئے،،وزیر خارجہ کے شرم الشیخ میں مذاکرات کے بعد یہ کامیابی ملی ۔

More

Related news

Leave a Reply

Close