National

N Secretary General Iqbal was arrested

Lahore(94 news) نیب راولپنڈ ی نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو گرفتار کرلیا، احسن اقبال کو نیب نے آج انکوائری کیلئے طلب کیا تھا، احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن اسکینڈل میں گرفتارکیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو نیب راولپنڈ ی نے اسپورٹس سٹی کمپلیکس اسکینڈل میں گرفتار کرلیا، احسن اقبال کو نیب راولپنڈی نے آج انکوائری کیلئے طلب کیا تھا۔ احسن اقبال نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج پیش ہوئے تھے۔ جہاں پر سوالات کے غیرتسلی بخش جوابات دینے پر نیب ٹیم نے ان کو گرفتار کرلیا۔ نیب نے احسن اقبال کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی خط لکھ دیا ہے۔جس میں رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کی گرفتار ی سے اسپیکر کو آگاہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ نیب میں بتایا گیا ہے کہ احسن اقبال کا آج میڈیکل معائنہ کیا جائے گا، احسن اقبال کو کل احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا۔جہاں احسن اقبال کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ نیب کے سیاسی مقاصد کا سب کو معلوم ہوچکا ہے۔ نیب نے میرے خلاف کیس بنایا، میں بالکل ضمانت نہیں کرواؤں گا۔ بلکہ نیب کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے۔ نارووال میں اسپورٹس سٹی منصوبہ جو پیپلزپارٹی کے دور میں منظور ہوا تھا، کیا نارووال ہندوستان یا اسرائیل ہے؟ وہاں کے لوگ ٹیکس نہیں دیتے؟ میری نگرانی میں سی پیک کے ساڑھے 28ارب ڈالر کے منصوبے منظور ہوئے۔ میں نیب اورخفیہ اداروں کو چیلنج دیتا ہوں کہ ثابت کردیں کہ میں نے ایک روپے کا بھی مفاد لیا ہو۔

More

Related news

Leave a Reply

Close