international

نیوزی لینڈ کے بعد ہالینڈ میں ٹرام پر نامعلوم شخص کی فائرنگ

ایمسٹراڈیم (94news) نیدر لینڈ کے شہر ’یوترخت‘ میں نامعلوم شخص نے ٹرام میں سوار مسافروں پر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

تصیلات کے مطابق یوترخت شہر کی پولیس نے فائرنگ کی اطلاعات ملتے ہی فوری ٹرام کو گھیر ے میں لے لیا ہے تاہم ابھی تک فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ فرار ہے ۔

نامعلوم شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے ۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز دہشتگرد نے النور اور لین ووڈ مساجد میں نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 49 افراد شہید ہوئے تاہم متعدد زخمی ہوئے جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔شہید ہونے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button