National

نیب راولپنڈی نے آج ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو طلب کرلیا

Rawalpindi(94 news) مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال کو آج نیب راولپنڈی نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں طلب کیاہے،

نیب کاکہنا ہے کہ احسن اقبال نے خلاف قانون 3ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا،احسن اقبال نے سپورٹس سٹی منصوبے میں قومی خزانے کونقصان پہنچایا،نیب کی جانب سے لیگی رہنما کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے سے متعلق ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ روزاحسن اقبال کونارووال سپورٹس سٹی کی تعمیرمیں بے ضابطگیوں کے الزام پرطلب کیا تھا،نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد سلیم احمدکی طرف سے احسن اقبال کوسمن بھجوایاگیا تھا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close