قومی

فیسکوعملہ نے لاکھوں روپے مالیت کی چوری ناکام بنا دی

فیصل آباد (94 نیوز) فیسکوسب ڈویژن رجانہ کے عملہ نے لاکھوں روپے مالیت کے کنڈکٹر چوری کی واردات ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق فیسکو سب ڈویژن رجانہ آفس کو صارف کی طرف سے بذریعہ ٹیلی فون اسلام پورہ فیڈر پر بجلی بند ہونے کی اطلاع ملی جس پر نائٹ ڈیوٹی پر موجود لائن مین محمد شفیق خان اور اسسٹنٹ لائن مدثر حبیب نے متعلقہ گرڈاسٹیشن سے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ اسلام پورہ فیڈر پر کہیں بھی ٹرپنگ نہ تھی۔ جس پر ایکسئین ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل رضا مارتھ نے سب ڈویژن رجانہ کے سٹاف کو فوری فیڈر کی پٹرولنگ کی ہدایت کی۔ پٹرولنگ کے دوران عملہ جب موٹروے کی طرف سے جنگل کے قریب پہنچا تو تقریباً 15افراد جنگل کے قریب سے گزرنے والے اسلام پورہ فیڈر کے 9پولوں سے اوسپرے کنڈکٹر کاٹ کر اکٹھا کرچکے تھے۔فیسکو سٹاف کے موقع پر پہنچنے پر کنڈکٹر چور ایک عدد بانس کی سیڑھی اور رسی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔فیسکو سٹاف کی اطلاع پر ایکسئین ٹوبہ فیصل رضا مارتھ،ایس ڈی او رجانہ اور مزید فیسکو اہلکاربھی فوری موقع پر پہنچ گئے۔اس طرح فیسکو سٹاف کی بروقت اقدام اورپٹرولنگ کی بدولت لاکھوں روپے کا کنڈکٹر چوری ہونے سے بچ گیا جبکہ فیسکو سٹاف نے فیڈر سے بجلی کی سپلائی بھی بحال کردی۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر ارشدمنیر نے بروقت پیش قدمی سے محکمہ کو لاکھوں روپے نقصان سے بچانے پر فیسکو سٹاف کو شاباش دی ہے اور انہیں آئندہ بھی اسی طرح محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button