کامرس

عید کے بعد کاروبار کا آغاز، ڈالر کی اونچی پرواز

کراچی (94 نیوز) ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، دوسری جانب حکومت کی جانب سے نئے مالی سال بجٹ میں مزید ٹیکسز لگائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس پر عوام پریشان دکھائی دے رہے ہیں تاہم اس کے علاوہ ڈالر کی اڑان ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

تفصیلات کے مطابق عید کے بعد کاروبار کا آغازہوتے ہی ڈالر نے اونچی پرواز شروع کر دی اور انٹر بینک میں اب تک ڈالر ایک روپیہ 40 پیسے مہنگا ہو گیاہے ، ڈیلرز کا کہناتھاہے کہ ڈالر 150 روپے تک ٹریڈ کر رہاہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 151 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو تاہے ۔اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس کم ہوکر 34 ہزار کی سطح پر آ گیاہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button