قومی

آصف زرادی کی گرفتاری کیلئے پولیس اور نیب کا بلاول ہاﺅس پر چھاپہ

اسلام آباد(94 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ سے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد آج رات تک ان کی گرفتاری کا امکان ہے. آج عدالت نے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت نمٹا دی ہے جبکہ جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے نیب کو ان کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے.

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس اور ہریش اینڈ کمپنی کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، ان کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں. سابق صدر فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے روانہ ہوگئے تھے لیکن ان کی آج ہی گرفتاری کے امکانات موجود ہیں. نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں جو پارلیمنٹ روانہ ہوگئی ہیں جبکہ پولیس اور نیب کی مشترکہ ٹیم نے زرداری ہاﺅس پر چھاپہ بھی مارا ہے. آصف زرداری 28 مارچ سے عبوری ضمانت پر تھے اور دو ماہ بارہ دن کے اس عرصے میں ان کی عبوری ضمانت میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی.

ایف آئی اے نے 29 جعلی بینک اکاﺅنٹس کا سراغ لگایا تھا جن کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی اس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت بہت بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے جبکہ فالودے والے اور رکشے والے سمیت متعدد غریب لوگوں کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاﺅنٹس کا انکشاف ہوا جن سے وہ لوگ خودبھی بے خبر تھے.اس کیس میں چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی، اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت آصف زرداری کے متعدد قریبی ساتھی گرفتار ہوچکے ہیں. آج کیس کی سماعت کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کے علاوہ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویزاشرف ، سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، فرحت اللہ بابر، فیصل بٹ اور زمرد خان سمیت دیگر پیپلز پارٹی کے رہنما اور وکلاءکی بڑی تعداد اسلام آباد ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 2میں موجود تھی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button