قومی

نوازشریف کی ضمانت منظور، بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد (94نیوز) عدالت عظمیٰ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کیلئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے تاہم وہ دوران ضمانت ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوچھ ہفتے کے بعد خود گرفتاری دینا ہو گی، نوازشریف نے گرفتاری نہ دی تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے ، دوبارہ ضمانت کیلئے دوبارہ درخواست دینا ہو گی ، نوازشریف مرضی کے ڈاکٹر اور ہسپتال سے علاج کروا سکتے ہیں ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کی ضمانت ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے سے مشروط ہے جبکہ نوازشریف پر دوران ضمانت ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close