National

PAC spokesman was the original reason for the resignation of Prime Minister's office

Islam Abad (94 news) ندیم افضل چن کے وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کر رکھا تھا۔ لیکن اب ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرف سے ندیم افضل چن پر سخت دباؤ تھا کہ وہ اپوزیشن اور خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کریں۔ لیکن ندیم افضل چن مسلسل اس بات سے اعتراض کر رہے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اپنے عہدے اور حکمراں جماعت کے کئی لوگوں کے رویے سے سخت نالاں تھے۔

ندیم افضل چن نے اسی باعث وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

ندیم افضل چن کی جگہ فواد چوہدری وزیراعظم کے ترجمان ہوں گے۔ کیونکہ فواد چوہدری سخت الفاظ استعمال کرنے کے ماہر جانے جاتے ہیں، فواد چودھری وزارت کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کے طور پر بھی کام کریں گے۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن جو کہ پارلیمانی امور پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر بھی ہیں ، اپنی پوزیشن کو برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری، جو میڈیا افئیرز میں ماہر ہیں، سے دوبارہ پوزیشن سنبھالنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سےوزیراعظم آفس اس حوالے سے چند روز میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بابر اعوان کو وفاقی کابینہ میں آئندہ ہونے والی ممکنہ تبدیلیوں میں وزیراعظم عمران خان کا مشیر خاص تعینات کیا جائے گا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close