National

Minar Pakistan woman tortured, arrested handed over to CIA

Lahore (94 news) مینارِ پاکستان اقبال پارک میں سینکڑوں افراد کی جانب سے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کے کیس میں زیرِ حراست 20 افراد کو تفتیش کے لیے سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو مینارِ پاکستان سے ملحقہ علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کی تصاویر حاصل کردہ فوٹیجز سے بنائی گئی ہیں، تصاویرکو شناخت کے لیے نادرا بھجوایا گیا ہے۔ پولیس کو ان زیرِ حراست افراد کی شناخت کے لیے نادرا کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

لاہور پولیس نے مزید بتایا ہے کہ نادرا کی رپورٹ آج پولیس کو موصول ہو جائے گی، رپورٹ کے بعد ملزمان کو متاثرہ لڑکی سے بھی شناخت کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button