National

Abid could not be caught in the motorway case but coverage of the motorway case was banned.

Islam Abad (94 news) حکومت کی جانب سے بڑے بڑے دعووں کے باوجود تا حال موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا لیکن پیمرا نے الٹا میڈ یا پر موٹروے کیس کی خبروں پر پابندی لگا دی۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یہ زیادتی سے متعلق کیس ہے جس کی میڈ یا کوریج سے زیادتی کا شکار خاتون اور اس کے خاندان کی بدنامی کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے چیئر مین پیمرااس کیس کی میڈ یا کوریج پر پابندی عائد کر رہا ہے ۔تمام سیٹلائٹ (نیوز اور کرنٹ افیئر)چینل مستقبل میں اس کیس سے متعلق کوریج نہ کریں بصورت دیگر متعلقہ چینل کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

According to the 24 روز گزرنے کے باوجود بھی پولیس عابد ملہی کو گرفتار نہیں کر پائی تاہم پولیس نے اب ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا ہے لیکن وہ اس بار بھی اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ملزم عابد ملہی اپنی سالی سے ملنے کیلئے ننکانہ صاحب آیا تھا جہاں خاتون نے محلے داروں کی مدد سے پولیس کواطلاع کی لیکن عابد ملہی پولیس اہلکاروں کودیکھنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس جو نہی پہنچی تو عابد قبرستان کے راستے فرار ہو ا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ا سے پہلے بھی پولیس اور عابد ملہی کا چار مرتبہ آمنا سامنا ہو چکاہے لیکن وہ گرفتار نہیں ہوا ، کچھ عرصہ قبل عابدملہی مانگا منڈی میں اپنے والد کے گھر موجود تھا لیکن وہاں سے بھی فرار ہو نے میں کامیاب ہوا گیا تھا۔

یاد رہے کہ موٹروے کیس میں ملوث عابد ملہی کے دوسرے ساتھی شفقت کو گرفتار کر لیا تھا جو کہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور کیس جاری ہے تاہم اس نے تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا اور موقع سے ملنے والے شواہد کے ساتھ شفقت کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا تھا۔کیس کی تفتیش میں مدد کرنے اور از خود گرفتار ی دینے والے وقار الحسن کو بھی پولیس کی جانب سے رہا کر دیا گیاہے جبکہ اس سے قبل پولیس نے وقار الحسن کے برادر نسبتی عباس کو بھی رہا کر دیا تھا جس نے شیخوپورہ پولیس کو از خود گرفتاری پیش کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button