قومی

مون سون بارشوں کا سلسلہ شرو ع ہونیوالا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

لاہور(94 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے سے بدھ کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق ہفتے کے آخرمیں مون سون ہوائیں کشمیراورشمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی اور اگلے ہفتے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر،اسلام آباد،اٹک،چکوال ،جہلم اورگجرات، لاہور ،قصور،فیصل آباد اوراوکاڑہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر ،سوات، کوہستان،مانسہرہ ، شانگلہ ،ایبٹ آباد میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان،پنجاب،خیبرپختونخواکے ندی نالوں میں طغیانی اورلینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close