قومی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیاں،12جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

فیصل آباد (94 نیوز) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی 14ویں اجتماعی تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی میں منعقد ہوئی۔جس میں 12جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ تقریب کی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدرحاجی محمداشرف قادری نے کی۔تقریب میں صدرعوامی تحریک پنجاب چوہدری بشارت جسپال،ایم این اے شیخ خرم شہزاد،ایم پی اے شکیل شاہد، رانا رب نواز انجم،میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم خاں،شیخ اعجاز احمد، حاجی محمد سلیم قادری،شیخ فرحان عزیز،اللہ رکھانعیم،عمیرحنیف،اسدرشید،غلام محمدقادری،آصف عزیز،،ذیشان صدیق،رائے ساجد حسین، کے علاوہ دیگر ممتاز سیاسی، مذہبی، سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبود کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدرعوامی تحریک پنجاب چوہدری بشارت جسپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود دین اسلام کی مرکزی تعلیمات ہیں، کسی اسلامی ریاست کا پہلا فریضہ انسانی فلاح وبہبود ہے، اللہ نے تحریک منہاج القرآن کو دین کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کی بھی توفیق بخشی۔

ایم این اے شیخ خرم شہزادنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شادی انسان کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لے کرآتی ہے یہ میں سے ہم کی طرف سفرہے غریبوں کیلئے فکرمندہونا اللہ کوپسند ہے۔ ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی مذہبی،تعلیمی اور فلاحی خدمات قابلِ تقلید ہیں بانی تحریک امن و سلامتی کے حقیقی سفیر ہیں انہوں نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔تقریب سے ایم پی اے شکیل شاہدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد دوسروں کو خوشیاں بانٹنے کا عظیم کام ضرور کرے کیونکہ غربت،جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ کرنا سُنتِ رسولﷺ ہے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بے سہارہ اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کے لئے مثال بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملکی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ عوام خوشیوں کو ترس گئے ہیں منہاج القرآن کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے معاشرے میں باہمی اخوت اورمحبت کے جذبے کو اجاگر کیا اورآج ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیر قیادت دنیابھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے، نکاح کے فرائض قاری محمد امجد ظفر، قاری سرفرازسیالوی نے سرانجام دیئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تقریب میں شریک ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کاسامان بھی دیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button