قومی

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی ہے، نئی سمری توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھی بھیج دی گئی ہے ، کابینہ نے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے لفظ ایکسٹینشن کا بھی اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کو معطل کئے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔

کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نئی سمری تیار کی گئی ۔ اس موقع پر ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم منظور کی گئی اور ایکٹ میں لفظ ایکسٹینشن کا اضافہ کیاگیا۔ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری متفقہ طور پر دی ۔ سمری منظور ی کے بعدتوثیق کیلئے صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button