Tremors in various parts of the country, intensity 5.8 ریکارڈ کی گئی ملک کے مخلتف حصوں میں زلزے کے جھٹکے


Lahore (94news) اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ڈی آئی خان، کوہاٹ، لوئیر دیر ،ایبٹ آباد،شیخوپورہ،چارسدہ اور پشاورسمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8جب کہ گہرائی 80 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
آج صبح کراچی کے نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھیں۔اور آج پھر ملک کے مخلتف حصوں میں زلزے محسوس کیے گئے ہیں۔لوگ اپنے دفاتر سے باہر نکل آئے اور مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔



