ٹھاکر والا میں رانا مطلوب کے ڈیرہ پرعید ملن پارٹی کا اہتمام


فیصل آباد( 94 نیوز سٹی رپورٹر) چک نمبر 205 ج ب ٹھاکر والا میں ڈیرہ رانا مطلوب ولد ناصر خان پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں دوست احباب، عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں رانا فاروق، رانا رحمان، رانا احمد، میاں نصیر، رانا انتظار اور رانا صائم محمود سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔ اس موقع پر شرکاء نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور باہمی میل جول کے ذریعے خوشیوں میں شریک ہوئے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ عید جیسے مواقع پر اس طرح کی تقریبات باہمی روابط کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصروفیات کے باعث سال بھر ملاقات کا موقع نہیں ملتا، تاہم عید کے موقع پر سب دوست اکٹھے ہو کر نہ صرف خوشیاں بانٹتے ہیں بلکہ پرانی یادوں کو بھی تازہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ روایت کافی عرصے سے جاری ہے اور آئندہ بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ اسے برقرار رکھا جائے گا۔



