قومی

اسلام میں صفائی ستھرائی کو خاص مقام حاصل ہے، بلال فیروز جویئہ

فیصل آباد(94 نیوز) طہارت و نظافت اسلام کا طرہ امتیاز ہے۔ اسلام میں صفائی ستھرائی کو خاص مقام حاصل ہے۔علماء کرام جمعہ کے خطبات اور عوامی اجتماعات میں صفائی کا پیغام عام کریں۔ ممبر و محراب سے صفائی وپاکیزگی کا درس اور اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں صفائی کی افادیت کو اجاگر کریں۔علماء کرام اور مدارس کے طلباء حکومت پنجاب کی ”ماہ صفائی” مہم کا حصہ بنیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے اقدامات کے فروغ میں انجمن تاجران اور علماء کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال فیروز جوئیہ نے انجمن تاجران و علماء کرام کے ساتھ صفائی و آگاہی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ پیرقاری عبدالرحمن قادری چیئرمین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان،صاحبزادہ طاہرمحمود سیالوی جنرل سیکرٹری مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان، حافظ شاہد اشرف صدر مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان،محمد عاشق حسین رضوی،چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی،صدر سپریم انجمن تاجران سٹی محمد اسلم بھلی،قاری مبارک علی،تنویر ریاض اوردیگر اکابرین بھی موجود تھے۔سی ای او بلال فیروز جوئیہ نے مزید کہا کہ اپنے گھر کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کو صاف رکھنے کا پیغام عام کیا جائے اس ضمن میں بھی علماء اپنے منبر اور محراب سے عوام میں صفائی کے حوالہ سے پیغام پہنچائیں۔ اپنے گھر محلہ اور علاقہ میں صفائی کے حوالہ سے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنا قومی فریضہ سمجھیں اس معاملہ میں جہاں کہیں بھی ضرورت ہو کمپنی کامکمل تعاون آپ کے ساتھ ہوگا۔اجلاس کے آخر میں صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button