بین الاقوامی

سعودی وزارت تعلیم کا نجی سکولوں کے پرنسپلز کی سبکدوشی کا فیصلہ

جدہ (94 نیوز) سعودی وزارت تعلیم نے نجی سکولوں کے غیرملکی پرنسپلز کی سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا، سعودی وزارت تعلیم نے مملکت بھر میں نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کے تمام پرنسپلز کوسبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد 11 اگست 2020 بمطابق 21 ذو الحجہ 1441ھ سے شروع ہوگیا ہے-

خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلہ میں نائب وزیر تعلیم  ڈاکٹر عبدالرحمان العاصمی نے مملکت بھر میں تعلیمی اداروں کو فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کے پرنسپلز چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین 11 اگست 2020 سے سبکدوش کردیے جائیں۔ یہ فیصلہ نرسری، پرائمری، مڈل، ثانوی سمیت تعلیم کے تمام مراحلوں کے لیے مقرر پرنسپلز اور ایچ ایمز پر لاگو ہوگا۔

تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ اس ہدایت سے تمام انویسٹرز کو مطلع کردیا جائے  اور سعودی وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ نجی سکول اپنے پرنسپلز اور ہیڈماسٹرز اہل سعودیوں کو تعینات کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button