قومی

روس جانیوالا خیبرپختونخواہ کاسرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا

پشاور (94 نیوز) خیبرپختونخواہ حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایک سال سے زائد عرصہ سے لاپتہ ہے، سرکاری ہیلی کاپٹرگزشتہ سال اوورہالنگ کیلئے روس بھجوایاگیاتھا جسے تاحال واپس نہیں لایاجاسکا جبکہ کابینہ اور بیوروکریسی بھی اس معاملے میں لاعلم نکلی ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 171ای کا 2017ءمیں اوورہالنگ کا ٹینڈر کیاگیا تھا اور جس کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی کوشش کی گئی اس نے تین ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے روس کی ایک کمپنی سے رابطہ کیا جو 1.7ملین ڈالر پر اوورہالنگ کیلئے آمادہ ہوگئی، پھر 2018ءمیں ہیلی کاپٹر روس بھجوایاگیا جو تاحال واپس پاکستان نہیں پہنچ سکا۔ جب صوبائی وزراءاور متعلقہ بیوروکریسی حکام سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو وہ اس صورتحال سے لاعلم نکلے تاہم ہیلی کاپٹرابھی تک واپس نہیں آسکا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button