قومی

فیصل آباد:حساس ادارے کے دفتر پر حملے کےمزید4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت

فیصل آباد(94 نیوز) 9 مئی کو پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے معاملے پر مزید 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ عدالت نے مزید 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی۔ چاروں ملزمان کو حساس ادارے کی ٹیم نے سینٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے تحویل میں لئے گئے ملزمان کی تعداد8 ہو گئی ہے۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید ملزمان کی شناخت میں بھی مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button