National

Billions of rupees development budget in Faisalabad, where was it spent?

Faisalabad (94 news) فیصل آباد ڈویژن میں مختلف ترقیاتی پروگرامز کے تحت اربوں روپے سے عوامی فلاح وبہبود اور علاقائی تعمیر وترقی کی سکیموں کا 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دستیاب فنڈز کو تیز رفتاری سے بروئے کار لاکر 100 فیصد منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔

یہ بات ڈویژنل کمشنر ثاقب منان کو ایک اجلاس کے دوران ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ڈپٹی کمشنرزفیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ محمد علی،عمر جاوید، محمد ریاض،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ،اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ کے علاوہ ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کرانے والے محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے اے ڈی پی 2020.21،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پروگرام فیزتھری،100 ملین ترقیاتی پروگرام،اے ڈی پی لوکل گورنمنٹ ودیگر سیکٹرز کی سکیموں کی تفصیلات، رواں مالی سال کے لئے مختص فنڈز،ان کے استعمال اور مکمل ہونے والی سکیموں کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

ڈویژنل کمشنر نے بعض سیکٹرز میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دستیاب فنڈز کو تیزرفتاری سے بروئے کار لاتے ہوئے سکیموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرائیں تاکہ شہری جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو باقاعدگی سے ریویو کریں اور سامنے آنے والے فنی وتکنیکی مسائل کو فی الفور دور کریں۔انہوں نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پروگرامز کو بھی مزید تیز کرنے کی تاکیدکی۔ڈپٹی کمشنرز نے ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button