کامرس

عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، عوام مایوسی کا شکار

 

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے ایک بار پھر پاکستانیوں پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک اضافے کی سفارش کر دی ہے ، سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے ۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 15 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اضافی کی سفارش کی گئی ہے ۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگر اضافہ کیا جاتاہے تو اس کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا ۔

عوام کی طرف سے پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے امکان کو سخت ناپسند کیا جا رہا ہے، ایک سروے کے مطابق عوام نے حکومت کے اس عمل کو عوام پر ظلم قرار دیدیا، عوام کا کہنا ہے کہ کروڑوں ڈالر فرض بھی لیا جا رہا ہے، اربوں روپیہ ٹیکس کی مد میں اکٹھا کر لیا گیا، اربوں ڈالر مختلف ممالک سے آرہا ہے اسکے باوجود قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button