قومی

وزیراعظم عمران خان نےبلیک میلنگ کا لیول بڑھا دیا ہے، اسد عمر

پہلے وزیراعظم کے میسج آتے تھے کہ اسد آپ کو مس کررہا ہوں، اب ان کا میسج آیااسد ہم سب آپ کو مس کررہے ہیں

لاہور(94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ  وزیراعظم  نے اپنی بلیک میلنگ کا لیول بڑھا دیا ہے، پہلے وزیراعظم کے میسج آتے تھے کہ اسد آپ کو مس کررہا ہوں، اب ان کا میسج آیا کہ اسد ہم سب آپ کو مس کررہے ہیں۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں چلے گئے اگر نہ جاتے تو بہتر تھا۔سال کے وسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہو رہے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع  ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ سکوک پر کام ہو رہا تھا لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسے مؤخر کرنا پڑا، پاکستانی معیشت کو مکمل طور پر بدلنے کا موقع سنسر کیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ساری صورتحال بتائی کیونکہ فیصلہ انہوں نے کرنا تھا۔ اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا میں رسک لینے والا بندہ ہوں لیکن سب کہہ رہے ہیں کہ پروگرام لینا ہو گا۔ رکن قومی اسمبلی نے ایف بی آر  کے پورے نظام کو کینسر زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے آئندہ نسلوں کی خوشحالی کے فیصلے کرنا ہوں گے۔ فیصلہ قوم نے کرنا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ قوم کی خوشحالی کے فیصلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی اشرافیہ کو اس ملک پر اعتماد کرنا ہو گا، اور این ایف سی کا ماڈل آئینی ترمیم سے بدلنا ہو گا۔ اگر معاشی فیصلے 2023ء کے الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے تو حالات 2018ء جیسے ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپے کو مصنوعی طاقت دینے پر اسحاق ڈار کو الزام نہ دیں یہ کام ہر حکمران نے کیا۔ اسد عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کل وزیراعظم نے اپنی جذباتی بلیک میلنگ کا لیول بڑھا دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button