Breaking NewsNewsUrdu News

دھاندلی کی بڑی کوشش ناکام ، پانچ افراد جعلی بیلٹ پیپر لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

عمرکوٹ (ویب ڈیسک )عمرکوٹ کے علاقے پاکستان چوک سے دوران تلاشی 5 ملزمان کو جیپ میں جعلی بیلٹ پیپرز لے جاتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے مصروف ترین علاقے پاکستان چوک میں رینجرز اہلکار معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران ایک جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز اور مہریں اور اسٹیمپ پیڈ پکڑے گئے جس کے بعد 5 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں انور سومرو، کھنگھار، حاکم، اقبال اور نواب شامل ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا بتانا تھا کہ بیلٹ پیپرز صوبائی اسمبلی کے حلقہ اپی ایس 52 کے گاو¿ں بوڑھہ باھ لے جائے جارہے تھے جب کہ ملزمان کا تعلق بھی اسی گاو¿ں سے ہے۔یاد رہے کہ عمرکوٹ کے اس حلقے این اے 220 پر تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی اور پیپلزپارٹی کے نواب یوسف تالپور کے درمیان ون آن ون مقابلہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button