قومی

نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے سالانہ انتخابات، میاں ریحان افتخار چیئرمین، میاں ندیم احمد صدر،عمران مان سیکرٹری جنرل بلامقابلہ منتخب

میاں فرحان علی پرویز وائس چیئرمین،میاں عتیق الرحمان سنیئر نائب صدر،رانا عامر عثمان نائب صدر،عمران ظفر نائب صدر،رمضان بلوچ نائب صدر بلا مقابلہ منتخب

اویس پراچہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، یعقوب راجپوت جوائنٹ سیکرٹری،سجاد حسین جوائنٹ سیکرٹری، اسلم وڑائچ فنانس سیکر ٹری،محمد وسیم انفار میشن سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب

فیصل آباد (94 نیوز) نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے سالانہ انتخابات 2024-25میں میاں ریحان چیئرمین،میاں فرحان علی پرویز وائس چیئرمین،میاں ندیم احمد صدر،میاں عتیق الرحمان سنیئر نائب صدر،رانا عامر عثمان نائب صدر،عمران ظفر نائب صدر،رمضان بلوچ نائب صدر، عمران مان سیکر ٹری جنرل،اویس پراچہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ،جوائنٹ سیکرٹری یعقوب راجپوت،جوائنٹ سیکرٹری سجاد حسین، فنانس سیکرٹری اسلم وڑائچ، انفارمیشن سیکرٹری محمد وسیم، آفس سیکرٹری میاں شبیر، ایگزیکٹو ممبران میں ملک ندیم،ملک شبیر، مبشر اقبال،رانا اختر، میاں محمد عمر،غلام دستگیر حیدر،وقاص حیدر،میاں حمزہ ندیم،محمد عرفان رندھاوا،ناصرہ چوہدری،راشدہ پروین،میاں خرم، اکرام کمبوہ، محمد ناصر بلامقابلا منتخب ہوگئے۔

منتخب عہدیداران کی جیت کی خوشی میں نو منتخب چیئرمین میاں ریحان کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداران وممبران نے کثیر تعد اد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد نو منتخب صدر میاں ندیم احمد نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے آنے والے صحافیوں کو نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی سابقہ کاکردگی رپورٹ پیش کی اور مستقبل کے پروگرام اور ممبران کو ملنے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ اور کہا کہ نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان آئندہ ماہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے ساتھ MOUسائن کرنے جا رہے۔ جس میں صحا فیوں کے بچوں کو 50% ڈسکاؤنٹ ملے گا۔ نو منتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رہیں گی، ناصرف فیصل آباد بلکے پورے پاکستان میں اس تنظیم کی ممبر سازی کو یقینی بنائیں گے۔ صحافی بھائیوں کی فلاح بہبود کے لئے ترجیحی بنیا دوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ تا کہ کو ئی بھی ممبر نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی سہو لیات سے محروم نہ رہ سکے۔ اور تقریب کے اختتام پر میاں ریحان چیئرمین نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے آنے والے تمام مہمان کا شکریہ ادا کیا اور نیک نمناؤں کے لئے دعا بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button