قومی

عمران خان پارٹی میں خود لڑائیاں کروا کر خوش ہوتے، زرداری انکو بحران سے نکال سکتے، ندیم افضل چن

اسلام آباد (94 نیوز) سابق پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نےانکشاف کیا کہ عمران خان خود لڑائیاں کروا کر خوش ہوتے تھے کیونکہ ان کو دونو ں طرف کی خبریں ملتی تھیں۔ آصف زرداری کے علاوہ کوئی انکو بحران سے نہیں نکال سکتا، اگر زرداری کو مینڈیٹ دے دیا جائے اور ڈائیلاگ ہو تو سیاسی بحران ایک ماہ میں ختم ہوسکتا ہے ۔

عمران خان کے سابق ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات ہیں اور خان صاحب خود لڑائیاں کرواتے تھے اور خوش بھی بہت ہوتے تھے انھوں نے کبھی صلح نہیں کروائی کیونکہ ان کو دونو ں طرف کی خبریں ملتی تھیں ۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں پارٹی میں لیڈر شپ کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی عمران خان جیسا نہیں ہے پارٹی کے لوگ امیچور ہے، عمران خان کے سامنے کوئی بولنے کی جرات نہیں کرتا ان کا موڈ دیکھ کر بات کی جاتی تھی۔ لیکن دو یا تین افراد تھے جو بانی پی ٹی آئی کوبتاتے تھے کہ آپ بند گلی میں جارہے ہیں اور ان سے کئی موضوع پر بات چیت کرتے تھے۔

تحریک انصاف نے 70 فیصد سیاسی ڈائیلاگ کرنا ہے جو کہ پی ٹی آئی نہیں کر رہی ۔ فواد چوہدری ٹھیک کہتے ہیں سیاسی ڈائیلاگ کرنے چاہئں۔ ڈائیلاگ کے ذریعے ہی سیاسی بحران ختم ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button