the game

World renowned Pakistani boxer passed away

Karachi (94 news) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عثمان اللہ خان کینیڈا میں انتقال کرگئے۔ وہ کئی انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز اپنے نام کرچکے اور انہوں نےجیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

29ستمبر 1974کو فیصل آباد میں پیداہونے والے پاکستانی باکسنگ ہیرو عثمان اللہ خان گذشتہ کئی ماہ سے دماغ کے کینسرمیں مبتلا تھے اور فیصل آباد اپنے گھر میں حکومتی امداد و داد رسی کا انتظار کرنے کے بعد مایوس ہوکر کینڈا چلے گئے تھے۔عثمان اللہ خان نے اٹلانٹا اولمپک گیمز 1996اور سڈنی اولمپک گیمز 2000میں بین الاقوامی باکسنگ کوالیفائنگ مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتے۔ انہوں نے ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز اور سیف گیمز سمیت کئی انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

واپڈا کے سابق باکسر نے متحدہ عرب امارات اور کینڈا میں باکسنگ کوچ کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، لیکن دماغی کینسر کی تشخیص کے بعد سے صاحب فراش ہوگئے تھے۔تاہم وہ اس مرض کے باعث گزشتہ روز کینیڈا میں انتقال کر گئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button