National

Senate election, Amir Liaquat's vote also came out wrong

Islam Abad(94 news) سینیٹ انتخابات میں ڈاکٹرعامر لیاقت کے ووٹ میں بھی فاش غلطی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت نے بھی ووٹ کاسٹ کرتے وقت غلطی کرلی۔ عامر لیاقت نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب کے بیلٹ پیپر پر ٹک لگا نا ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو ووٹنگ کی ٹریننگ دینے والی پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے بتا یا ہے کہ بیلٹ پیپر پر امید وار کے سامنے ہندسے میں ایک لکھنا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ میں نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو ووٹنگ کی ٹریننگ دی تھی،عامر لیاقت سے غلطی ہو سکتی ہے جو کہ غلطی ہی شمار کی جائے گی،ان کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق ممبران کو ٹریننگ دی تھی لیکن عامر لیاقت سے بات نہیں ہو سکی تھی، شہر یار آفریدی بھی طبیعت کی خرابی کے باعث ٹریننگ میں نہیں آئے تھے۔ سابق چیف الیکشن کمشنر کنور دلشاد نے کنول شوذب کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ 1974سے یہ طریقہ کار چلا آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان سینیٹ انتخاب سے قبل ایک پروگرام میں عامر لیاقت نے کہا تھا کہ میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دو ں گا ،ایک شخص پارٹی سے تعلق ہی نہیں رکھتا تو اس کو ووٹ کیوں دوں،پہلے وہ تحریک انصاف میں آئیں پھر ووٹ دیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button