National

سخت سکیورٹی کے باوجود لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ دو افراد جاں بحق،

Lahore (94 news) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد ائیر پورٹ کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عمرہ سے واپس آنے والے شخص کو گولی مار دی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ انٹرنیشنل آمد لاؤنج کے باہر پیش آیا۔ ائیرپورٹ پر سخت سکیورٹی کے باوجود فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ائیرپورٹ پر موجود مسافروں اور دیگر عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ لیکن بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد ائیرپورٹ پر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے جبکہ ائیرپورٹ کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابقفائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، مقتولین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close