قومی

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 10 بھٹےسیل

فیصل آباد(94 نیوز) محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے دوران انسپکشن زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 10 بھٹوں کو سیل کرادیا جن میں چک 121 ج ب میں ملت برکس، چک 117 ج ب میں ملت برکس،چک 3 ج ب میں حاجی افضل برکس، 4 ج ب رام دیوالی میں عدنان سلیم برکس، زمان برکس، سرگودھا روڑ، بائی پاس پر حاجی بشیر برکس، عمر برکس ودیگر شامل ہیں جبکہ ٹیموں نے چک 117 ج ب میں دکان کے سامنے کوڑا جلانے پر استغاثہ دائر اور بعض علاقوں میں چمنیوں سے دھواں کے اخراج پر دو فیکٹریوں کو بھی سیل کرادیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد عارف محمود نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کے چلنے پر 31 دسمبر تک پابندی عائد کررکھی ہے جس کی خلاف ورزی پر ایکشن لے کر پرانی ٹیکنیک پر چلنے والے بھٹوں کو سیل کیا جارہا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close