قومی

سموگ نے نبٹنے کے لیے اقدامات کئے جائیں، اے سی سٹی

فیصل آباد(94 نیوز) تحصیل اینٹی سموگ کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد عارف محمود کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں متعلقہ محکمے احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں متحرک رہیں تاکہ آئندہ ایام میں ممکنہ سموگ کی صورتحال سے احسن انداز میں نپٹا جاسکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے دھواں چھوڑنے،کوڑا کرکٹ،پلاسٹک اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پرعائد پابندی پر عملدرآمد کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آرٹی اے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت اہم شاہرات اور عوامی مقامات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق بینرز بھی آویزاں ہونے چاہیں۔انہوں نے محکمہ زراعت سے کہا کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے بارے میں وسیع آگاہی مہم جاری رکھیں اورانہیں حکومت پنجاب کی طرف سے عائد کردہ پابندی کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے تعلیمی اداروں میں سموگ کی روک تھام کے لئے آگاہی لیکچرزاور تقریری مقابلوں کا تسلسل سے اہتمام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری مہم کو تیز کرکے مطلوبہ اہداف جلد حاصل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے فیکٹریوں وکارخانوں کے بوائلر سے اٹھنے والے دھواں کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ممکنہ سموگ کے مضر صحت اثرات کے دوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کے بارے میں آگاہی کے لئے بھی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے سموگ پر قابو پانے کے لئے اپنے ذمہ ٹاسک کو ذمہ داری سے انجام دیں اس سلسلے میں ان کی کارروائیوں کے نتائج نظر آنے چاہیں۔اجلاس کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انسدادی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیکٹریوں وکارخانوں کے بوائلرز سے اٹھنے والے دھواں کی روک تھام کے لئے بھی انسپکشن کی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button