NationalCommerce

Cheap oil from Russia will be brought to Pakistan soon, Ahsan Iqbal

Narowal (94 news) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ روس کا سستا تیل جلد پاکستان آنیوالا ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جلد روس کا سستا تیل پاکستان میں آنے والا ہے جس کا براہ راست فائدہ شہریوں کو ہوگا، آئی ایم ایف کا معاہدہ بھی حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے، منصوبہ طےہونےسےروپےکی قدرمستحکم ہوگی اور مہنگائی میں اضافہ رک جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غم کھائے جا رہا ہےکہ حکومت کو دو تین ماہ مل گئے تو معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجائےگی، عمران خان نے چین کے وزیرخارجہ کے دورے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصدسی پیک منصوبےکو ڈی ریل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملکی اداروں پر الزام تراشیاں کررہے ہیں، عمران خان اقتدار میں آنے کے لیے بیساکھیوں کی تلاش میں ہیں جو انہیں اب نہیں ملیں گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button