Events / Seminars

Special children's institution (نشیمن) Distribution of scholarships of Rs. 92,000 among trainees

Faisalabad(94 news) Center for the Disabled (نشیمن) I am training 23 92,000 students 740 روپے کے وظائف تقسیم کردئیے گئے اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں رہنما پاکستان تحریک انصاف آزاد احمد کاسترو مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میاں محمد زاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر/سپرنٹنڈنٹ نشیمن فاروق بٹ، سوشل ویلفیئر آفیسر منیبہ کاشف اور دیگر کے علاوہ خصوصی طالب علم بھی موجود تھے۔

آزاد احمد کاسترو نے کہا کہ خصوصی بچوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل رکھا جائے تاکہ انہیں کسی لمحہ بھی احساس محرومی نہ ہو۔انہوں نے تقریب کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ نشمین خصوصی افراد کو مختلف ہنر سکھا کر عظیم خدمت کررہا ہے جسے ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ خصوصی افراد کی تعلیم وتربیت اور انہیں معاشرے کا اہم رکن بنانا ترجیح ہے۔سوشل ویلفیئر آفیسر نے بتایا کہ ادارہ میں زیر تربیت طالب علموں کو باقاعدگی سے وظائف کی فراہمی کا عمل جاری ہے جبکہ ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی بچوں کی تعلیم اور انہیں ہنرمند بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close