قومی

حکومت کا گندم مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن, 7 کسٹمز اہلکاربرطرف

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت کا گندم مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سمگلنگ میں ملوث 7 کسٹمز اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے گندم کی سمگلنگ میں ملوث 7 کسٹمز اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔ برطرف اہلکاروں میں 4 کلیکٹرز، ایڈیشنل کلیکٹرزاور ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں۔ برطرف افسران چمن اور طور خم بارڈر اسٹیشنز پر آپریشن کے نگران تھے۔حکومت نے مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ گندم بنیادی ضرورت ہے، اس حوالہ سے عوام کو کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہونا چاہئے، ملکی ضروریات کے مطابق گندم پوری کرنے کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وہ بدھ کو ملک میں گندم کی صورتحال، ملکی ضروریات، موجود سٹاک اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدا لحفیظ شیخ اور سینئر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی نے اجلاس کو گندم کے حوالے سے مجموعی صورتحال، گذشتہ سالوں میں گندم کی پیداوار، ملکی کھپت، ماضی میں گندم کی برآمد و درآمد اور موجودہ صورتحال، گندم اور آٹے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں پیش آنے والے حالات اور ان کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی۔وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی گندم کی درآمد کی اجازت دے چکی ہے، اس درآمد پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔ وزیرِاعظم عمران خان گندم بحران میں ملوث افراد کو جلد پکڑنے کا حکم دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button