قومی

حکومت نے پاکستان کا سب سے اہم اثاثہ بھی بیچنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت پاکستان نے نیویارک کے  منہیٹن کے علاقے میں موجود  پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کی بھی نجکاری کا  فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیاہے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کابینہ نجکاری کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹلز نیویارک کی نجکاری کا جائزہ لیا جائے گا، پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی آمدن متوقع ہے، یہ نیو یارک کے منہیٹن کے علاقے میں موجود  ہے اور روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی اہم ترین عمارتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button