NationalCommerce

The government once again dropped a petrol bomb on the people, a huge increase in the prices of petroleum products

Islam Abad (94 news) ‏پی ٹی آئی حکومت نے ایک بار پھر عوام پرپٹرول بم گرا دیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں 25 Rs. 58 پیسے اضافہ کردیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 21 Rs. 31 پیسے بڑھائی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 Rs. 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 Rs. 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرول بم گرائے جانے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی نئی قیمت 100 Rs. 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 Rs. 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 Rs. 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 Rs. 98 پیسے ہوگئی ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close