قومی

جہانگیرترین کا یو ٹرن،یوٹیلیٹی اسٹورزکو20 ہزارٹن چینی دینےکی آفر واپس لےلی

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 20 ہزارٹن چینی دینے پر یو ٹرن لیتے ہوئے آفر واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین  نے کہا کہ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خط میں آگاہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز67 روپے فی کلو کے حساب سے20 ہزار ٹن چینی دینے کی آفر کی ہے، لیکن میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے باعث آفر واپس لینا چاہوں گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خط ارسال کیا ہے، جس میں ان کو آگاہ کیا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے20 ہزار ٹن چینی فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کورعائتی نرخوں پر 67 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کی آفر کی ہے۔ میڈیا اور کچھ سیاسی مخالفین معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ مجھے نوازا جارہا ہے اسی لیے میں نے یہ آفر دی ہے۔ منفی پروپیگنڈے کے باعث یہ آفر واپس لینا چاہتا ہوں، میری تمام ملز اوپن ٹینڈرز کے تحت 20 ہزار ٹن چینی دینے کو تیار ہیں۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے آٹا چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اگررپورٹ تیار ہوگئی ہے تو کابینہ ڈویژن نے رپورٹ پیش کیوں نہیں کی؟ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آٹے چینی کے بحران کے ذمہ داروں کی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے۔ایک ہفتے کی مہلت دیتا ہوں، عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں ارکان نے کہا کہ بجلی بلوں سے متعلق پالیسی سے مطمئن نہیں، کوئی واضح پالیسی بنائی جائے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مفاد سے متعلق امور جلد مکمل کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button