قومی

وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی بھی کرونا وائرس کی زد میں آگئے، پاکستان میں کیسز بڑھنے لگے

کراچی (94 نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے،آج کراچی میں مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی بھی شامل ہیں، ابتدائی ٹیسٹ کئے جانے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے انہوں نے ایران کا سفر کیاتھا جہاں سے وائرس ان میں منتقل ہوگیا۔  انہیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے جبکہ نہ صرف انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے بلکہ ان کے دیگر اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کل 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کرونا وائرس کے 5 مریضوں نے شام براستہ دوہا سے کراچی سفر کیا۔کرونا وائرس کے3 مریضوں نے لندن سے دبئی کے راستے کراچی کا سفر کیا تھا، جبکہ ضلع شرقی کے رہائشی 53 سالہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں شام اور قطر کا سفر کیا۔

متاثرہ افراد کے ٹیسٹ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، کرونا وائرس سے متاثرہ افرادسے رابطے میں رہنے والے تمام افرادکو تلاش کیا جارہا ہے جبکہ جن افراد کا پتہ لگایا جاچکا ہے انھیں قرنطینہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

کراچی میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس کے کل 13 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے ایک شخص کو صحت یاب ہونے کے باعث اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ 12 مریض زیر علاج ہیں، مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا وائرس کے 17 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button