کھیل

کرکٹ شائقین پاکستانی ٹیم کے پیچھے پڑ گئے

لندن(94 نیوز) لندن میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو پاکستانی شائقین کرکٹ کے سخت ترین رویے کا سامنا، کھلاڑی ہوٹل کے کمروں تک محدود ہونے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 ءمیں ناقص کارکردگی اور بالخصو ص بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑی شدید دباﺅ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ بھی انہیں گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ طرح طرح سے تنگ کررہے ہیں ۔برطانیہ کی سڑکوں پر پاکستانی کرکٹرز کو بھی گالیاں سننی پڑ رہی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستانی شائقین کرکٹ کے سخت ترین رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی لیے کھلاڑی  ہوٹل کے کمروں تک محدود ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اس تمام صورتحال میں کھلاڑی جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے صحیح سے تیاری بھی نہیں کر پا رہے۔

دوسری جانب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ایک ناپاک جانور سے تشبیہ دیتے ہوئے ان کے بڑھتے وزن پر تنقید کررہا ہے۔ سرفراز احمد نے اس وقت اپنے بیٹے کو گود میں اٹھایا ہوا تھا اور انہوں نے اس شخص کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button